ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: ساگوانی اور شیشم لکڑی سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

یلاپور: ساگوانی اور شیشم لکڑی سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Fri, 15 Oct 2021 18:12:12    S.O. News Service

یلاپور:15؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ساگوانی اور شیشم کےتنوں کو سواری میں سپلائی کئےجانے کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ فوریسٹ کا عملہ چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرنےکا واقعہ تعلقہ کے مللگاؤں میں پیش آیاہے۔

ملزم کی شناخت دیسائیمنے چندگولی کا اگنیل سدی بتایاگیا ہے جب کہ چار ملزم فرار ہونےکی جانکاری دی گئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم اگنیل سے سواری اور درختوں کے تنوں کو ضبط کرلیاگیا ہے۔ معاملہ کے متعلق کیس درج کرلینے کے بعدپولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

نائب  فوریسٹ افسر گوپال کرشنا ، معاون افسر اشوک بھٹ اور مقامی افسر بال سبرا منیا  کی رہنمائی میں فوریسٹ افسران اشوک شرگاونوی ، شری نواس نائک، الطاف چوکڈاک ، اشوک ہلی ، سنجئے کمار، محمد رفیق ، شاہ نواز ملتانی وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: